شفق کے سرخ دریا میں نگاہیں تیر جاتی ہیں
کسی کے ہاتھ میں جب جامِ صہبا دیکھ لیتا ہوں

کچل دیتی ہے اس کی بے نیازی جب امیدوں کو
میں اس دنیا ہی میں انجامِ دنیا دیکھ لیتا ہوں

مرے آئینۂ امروز کے صیقل کا کیا کہنا
کہ جس میں منعکس تصویر فردا دیکھ لیتا ہوں

جبیں میں بے ریا سجدوں کا طوفاں سنسناتا ہے
سرِ بزمِ طرب جب عجزِ مینا دیکھ لیتا ہوں

نقابِ رنگ و بو میں چھپنے والے! یہ بھی سوچا ہے
میں ہر ذرے Ú©ÛŒ پیشانی میں صØ+را دیکھ لیتا ہوں

نگاہوں Ú©Ùˆ مری فرصت کہاں Ù…Ø+فل شناسی Ú©ÛŒ
میں دل کے آئینے میں جانے کیا کیا دیکھ لیتا ہوں

تری Ù…Ø+فل میں جا کر اور Ú©Ú†Ú¾ دیکھا نہیں جاتا
میں اپنی آنکھ سے اپنا تماشا دیکھ لیتا ہوں

نگاہوں میں وہ جلوے بھر دیے مشقِ تصور نے
اندھیری رات میں رقصِ تجلی دیکھ لیتا ہوں

مری ناکامیوں پر جب ستارے مسکراتے ہیں
میں اک موہوم سا خوابِ تمنا دیکھ لیتا ہوں

مجھے اØ+سان وہ گہری نظر دی دینے والے Ù†Û’
دلِ شبنم میں غلطاں روØ+ِ دریا دیکھ لیتا ہوں